• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ سے صلح ہوگئی ہے، ارباب غلام رحیم


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ سے صلح ہوگئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اربا ب غلام رحیم نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ حلیم عادل شیخ سے بھی صلح ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ٹیم سندھ کی ترقی کے لیے مل کرکام کر رہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر سندھ کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر صوبے کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین