مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کو عوام پر ظلم اور ناانصافی قرار دیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم، زیادتی اور ناانصافی قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا جن پہلے ہی عوام کا خون پی رہا ہے، پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ملک میں بیروزگاری کا سونامی آیا ہوا ہے اور اب عوام کو نوالے نوالے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین رہی ہے۔