• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحور شہزاد کے بیان پر افسوس ہوا ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ماحور شہزاد کی جانب سے دیئے گئے بیان پر کہا ہے کہ اولمپکس میں ماحور شہزاد کے بیان پر افسوس ہوا ہے۔

 پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ( پی او اے) نے ماحور شہزاد کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد کے بیان پر شدید تحفظات ہیں۔

پی او اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امتیازی بیانات اولمپک اسپرٹ کے خلاف ہیں، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اس سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

پی او اے کی جانب سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین