وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے لکی مروت کے قریب تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خوشخبری سنادی۔
ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان ذخائر سے 11 ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 950 بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہوگا۔
وفاقی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ یہ دریافت ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔