پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 3 سالہ کارکردگی یہ ہے کہ 46 فیصد عوام پنجاب حکومت سے مایوس ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے پنجاب کے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل کردیا ہے، حکومت اپنی کارکردگی کا جھوٹا ڈھول پیٹنا بند کرے اور عوام کی آواز سنے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے، انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے نے پنجاب حکومت کا پول کھول دیا ہے۔