• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین گروپ کا نذیر چوہان سے اظہار یکجہتی، انتقامی کارروائیوں کی مذمت

لودھراں (نمائندہ جنگ) جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس رکن قومی اسمبلی راجہ راجہ ریاض کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں شریک ارکان نے کا نذیر چوہان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ ترین گروپ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کی پرزور مذمت کی گئی جبکہ پروڈکشن آرڈر ز پر پرویز الہیٰ کو خراج تحسین، آج عدالت جانیکا اعلان بھی کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ نذیر چوہان کو تنہا نہ سمجھا جائے، ترین گروپ نذیر چوہان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترین گروپ نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا سپیکر نے پروڈکشن آرڈر سے منتخب نمائندوں کی عزت بحال کی ہے، آج بروز ہفتہ ترین گروپ کے ارکان عدالت میں یکجہتی کیلئے اکٹھے ہونگے، انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں، آواز بلند کرینگے۔

تازہ ترین