• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بھائیوں نے پک اپ کو آگ لگا دی

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے متھر ا میں تین بھائیوں نے لین دین کے تنازعہ پر مخالف فریق کی ڈاٹسن پک اپ کو آگ لگا دی ۔حبیب اللہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ڈاٹس پک اپ ڈرائیور عصت اللہ چلاتاہے گزشتہ روزڈرائیور نے اسے فون کرکے بتایا کہ عبداللہ ٗاسماعیل ٗعبید اللہ اور حضرت اللہ پسران خائستہ گل نے اسے روکا اوراسے گاڑی سے اتارکر گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر جل گئی مدعی کے مطابق ملزمان کے ساتھ اسکا لین دین کا تنازعہ چلا آرہاہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
پشاور سے مزید