ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) دفتر ویلفیئر سوسائٹی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت کامران خانزاداہ نے کی۔اجلاس کے ایجنڈے میں اصلاح معاشرہ،اور میڈیکل کیمپس کے موضوع تھے۔میاں عبدالغفار خواجہ چیئرمین مشاورتی کونسل نے شرفاء کو بریفنگ دی اور طے پایا کہ ہر محلہ،بلاک کی سطح پر اصلاحی کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق اور میڈیکل کیمپس لگانے کی منظوری دی گئی۔جو کہ ماہ صیام کے بعد 17جولائی بروز اتوار پہلا کیمپ منعقد ہو گا ۔اسی طرح بالترتیب ہر ہفتہ کے دن 9بجے سے 12بجے اور شام 2بجے سے 5بجے تک جاری ہو گا۔جس میں شہر کے نامور ڈاکٹر حضرات مریضوں کا مفت چیک اپ کریں گے اور مفت ادویات بھی فراہم کی جائے گی ۔ اور اس سلسلہ کا آخری کیمپ 18ستمبر کو بہاری کالونی میں لگایا جائے گا۔