• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر کیخلاف پروپیگنڈے کا الزام، 1 شخص گرفتار

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں 1 اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے حکام) کے مطابق شہزاد اکبر کے خلاف پروپیگنڈا کےالزام میں گرفتار کیا گیا ملزم جاوید جٹ ایم پی اے نذیر چوہان کے ساتھ شریکِ جرم تھا۔

ایف آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم جاوید جٹ نے متعدد یو ٹیوب چینل بنا رکھے تھے، ان یو ٹیوب چینلز کے ذریعے شہزاد اکبر کی کردار کشی کی گئی۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے حکام کی جانب سے شہزاد اکبر کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

مجسٹریٹ نے ملزم جاوید بٹ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تازہ ترین