• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو، کورونا کی جعلی دستاویزات دکھانے پر دو مسافروں پر بھاری جرمانہ

امریکا سے ٹورنٹو سفر کرنے والے دو مسافروں کو جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔

کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسافروں نے سرکاری اجازت یافتہ ہوٹل میں رہنے یا پہنچنے پر ٹیسٹ کروانے کے تقاضوں پر عمل نہیں کیا۔

قانون اور ایس او پیز کی ان خلاف ورزیوں کے باعث دونوں مسافروں پر 20 ، 20ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان پر چار مقدمے دائر کیے گئے جس کے مطابق  دونوں ہی مسافروں پر 20، 20 ہزار ڈالر کا جرمانہ بنا۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے رواں ماہ ہی لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی اور ہوائی سفر سے بھی پابندی اٹھائی تھی۔

تازہ ترین