• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کی کامیابی سے خائف ہے ،شہریار آفریدی


کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی کامیابی سے خائف ہے۔

کے پی ایل انتظامیہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شہریار آفریدی نے بھارتی اقدام پر آئی سی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جب کشمیر پریمیئر لیگ ہوگی تو کشمیر کا معاملہ بھی دنیا بھر میں اٹھے گا، بھارت اسی بات سے خائف ہے۔

کشمیر کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کشمیری نوجوانوں کو ٹیم سے نکالا گیا۔

کے پی ایل کی انتظامیہ نے بتایا کہ کشمیر پریمیئر لیگ 27 ممالک میں نشر ہوگی، اس لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو پی ایس ایل لیول کی سیکیورٹی دیں گے۔

تازہ ترین