• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کرکٹ میں سیاست ملا رہا ہے، شاہد آفریدی


کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں کرکٹرز کو کھیلنے سے روکنے اور انھیں دھمکی دینے پر شاہد خان آفریدی بھی بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔ 

اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں سیاست ملا رہا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی ایل پاکستان، کشمیر اور دنیا بھر کے کرکٹ فینز کی لیگ ہے۔

شاہد آفریدی نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایک شاندار شو کریں گے، ہم ایسے رویے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تازہ ترین