• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکر حملہ، اسرائیل کا ایران کیخلاف کارروائی کیلئے اقوام متحدہ پر زور

بیت المقدس(اے ایف پی)عمان کے ساحل پر آئل ٹینکر پر حملے کے حوالے سے اسرائیل نے ایران کے خلاف کارروائی کیلئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ حملہ دہشت گردی ہے، واقعے کو اقوام متحدہ لے کر جائیں گے۔ جب کہ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کو ممکنہ طور پر ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اسرائیل نے بحیرہ عرب میں عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا۔ اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لیپڈ کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر پر حملہ دہشتگردی ہے، واقعے کو اقوام متحدہ میں لے کے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران صرف اسرائیل کا مسئلہ نہیں۔ دنیا کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔آئل ٹینکر پر جمعرات کو کیے گئے حملے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ عمان کے سمندر میں آئل ٹینکر کو ممکنہ طور پر ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا۔عمان کے سمندر میں حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکر کو اسرائیل کمپنی زوڈیک میری ٹائم آپریٹ کرتی ہے۔

تازہ ترین