• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سے ایمل ولی کی ملاقات، ہم خیال سیاسی جماعتوں کی مشترکہ جدوجہدپر تبادلہ خیال

اسلام آباد( وقائع نگار) چیئرمین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور اسکے پاکستان میں اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں بلاول بھٹو نے ایمل ولی سے اسفند یار ولی کی صحت سے متعلق خیریت بھی دریافت کی ،دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن کے حوالے سے افغانستان میں استحکام ہونے کے معاملے پر اتفاق کیا،ہم خیال سیاسی جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔

تازہ ترین