• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ کی سوشل میڈیا پر شکایات کی وڈیو، کمشنر ملتان نے نوٹس لے لیا

ملتان، وہاڑی (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) میلسی کی رہائشی میڈیکل فرسٹ ایئر کی طالبہ عالیہ نے وڈیو فوٹیج میں اپنے پھوپھا ایم این اے اور دیگر تین رشتے داروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور دیگر حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا، جس پر کمشنر نے تحقیقات کا حکم دیا، طالبہ نے اپنے چچا زبیر، سوتیلے بھائی اور دیگر بااثر رشتہ داروں پر اپنے مرحوم والد کی جائیداد پر قابض ہونے کے الزامات لگائے اور محکمہ مال کے افسران پر بھی ان سے ساز باز کر کے ان کی وراثت منتقل نہ کرنے کا الزام لگایا اور ایم این اے پر بھی پشت پناہی کے الزامات لگائے، عالیہ نے مزید کہا کہ اس کے رشتہ دار اس کی والدہ اور اسے قتل کر دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، طالبہ نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف آف آرمی سٹاف سے انصاف کی فراہمی کی اپیل بھی کی، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہیٰ کو مکمل انکوائری کا حکم دیدیا اور میرٹ پر فیصلہ کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا، کمشنر نے طالبہ اور اس کی والدہ کو ملاقات کے لئے بھی بلا لیا۔
تازہ ترین