• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیا سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موٹرسائیکلیں،موبائلزسمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ای بلاک ربنواز سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی12ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے ناکہ چوک مریم بی بی سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی4ہزار،طلائی انگوٹھی،کانوں کی بالیاں چھین کر لے گئے،تھانہ ممتازآباد کے علاقے غلہ منڈی محمد قاسم سے چار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی2لاکھ10ہزار لے گئے،تھانہ مظفرآبادکے علاقے بستی شاہ پور سکندر سے دوڈاکو نقدی27ہزار و موبائل لے گئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے تھانہ چوک تحسین عظمت سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 1لاکھ 15 ہزار،موٹرسائیکل و موبائل چھین کر لے گئے، تھانہ الپہ کے علاقے کھوہ قرب والہ محمد وسیم سے دوڈاکو نقدی2200و موبائل لے گئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے مشتاق کالونی فیاض حسین سے دوڈاکو رقم لے گئے،تھانہ قطب پورکے علاقے پرانا شجاعبادروڑ جہانزیب سے دوڈاکو موٹرسائیکل لے گئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے حبیب کے مدرسہ سے موٹر 10ہزارجبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے جمیل کے گھر سے بکرا و موبائل مالیت35ہزار چوری ہوگئے۔
تازہ ترین