• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل: گجرات نے کولکتہ کو 5وکٹ سے شکست دیدی

Gujrat Defeats Kolkata By 5 Wickets In Ipl
آئی پی ایل میں کولکتہ میں کھیلے گئے دن کے دوسرے میچ میں گجرات لائنز کے نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5وکٹ سے زیر کرلیا۔ گجرات کے کپتان کپتان سریش رائنا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کولکتہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور انہوں نے اپنے 4 وکٹ محض 6اوور سے پہلے کھو دیئے۔ اس کے بعد شکیب اور یوسف پٹھان نے کمان سنبھالی اور پانچویں وکٹ پر  بعد 134رنز جوڑ کر اسکور 20 اوور میں 158تک پہنچایا۔

شکیب 66 اور یوسف پٹھان 63 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ جواب میں فاتح سائیڈ نے ہدف 2 اوورز قبل ہی حاصل کرلیا۔

دوسری جانب آئی پی ایل میں آج پنجاب کا مقابلہ بنگلور سے ہوگا ، میچ شام ساڑھے 7 بجے موہالی میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین