• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفرپشتون پر حملے کی تحقیقات کرائی جائیں، بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار مرکزی ترجمان نےکہا ہے کہ پی ایس او کے سینئر رہنما جعفر پشتون کو یونیورسٹی ہاسٹل میں تین نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی کوشش قابل مذمت ہے یونیورسٹی میں طالب علم بغیر ہاسٹل کارڈ کے داخل نہیں ہوسکتے ہاسٹل میں پانچ سال سے سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں ان کی اجازت کے بغیرکسی کاداخلہ ممکن نہیں ایسے میں تین افراد کا ہاسٹل میں آکر جان سے مارنے کی کوشش تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے ترجمان نے کہاکہ طلباء وطالبات کو مختلف بہانوں سے تعلیم سے دوررکھنے کی سازش جاری ہے اس سے قبل یونیورسٹی ہراسگی اور خریدوفروخت کامرکز تھا جعفرپشتون پرحملہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ترجمان نے مطالبہ کیاکہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزاء دی جائے۔
تازہ ترین