• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ختم کردیا، پاکستان کی 0-1 کی برتری برقرار


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا، 4 میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ باقی ہے۔ 

گیانا کے نیشنل اسٹیڈیم میں بارش جیت گئی، اور میچ ایک مرتبہ پھر بغیر کسی فیصلے کے ختم کردیا گیا۔ 

میچ کی ابتدا سے قبل ہی بارش کا سلسلہ جاری تھا، جس کے باعث ٹاس بھی تاخیر ہوگئی۔ 

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن اس دوران صرف 8 گیندوں کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ 

بارش شروع ہوئی تو میچ کو روکنا پڑا، تاہم شائقین کے میچ دیکھنے کی خواہش اس وقت دم توڑ گئی جب بارش نے زور پکڑا۔ 

مسلسل بارش ہونے کے سبب امپائرز نے دونوں کپتانوں کی رضامندی کے بعد میچ کو بغیر کسی فیصلے پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔  

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش بھی کی نذر ہوگیا تھا۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید