• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس، 100 میٹر ریس کے چیمپئن اطالوی لیمونٹ تیز ترین انسان بن گئے

کراچی/ ٹوکیو ( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) اولمپکسمیں اتوار کو اٹلی کے26سالہ ایتھلیٹ جیکوبس لیمونٹ مارسل نے مردوں کی سو میٹرز ریس میں طلائی تمغہ جیت کر دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز حاصل کرلیا۔یہ اعزاز جیتنے والے وہ پہلے اطالوی ہیں ۔ انہوں نے فاصلہ نو منٹ اور79سیکنڈ میں طے کیا۔ دریں اثنااولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں چین نے مزید تین گولڈ میڈل جیت لئے اور اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، اس نے24، 14،13گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت رکھے ہیں، امریکا نے جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا، اس نے 20 گولڈ 23 سلور اور 16 برانز میڈل جیت لئے، امریکا مجموعی تمغوں میں چین سے آگے ہے جس کی تعداد59جبکہ چین کے51 ہے،جاپان نے 17گولڈ 6 سلور 9 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ چین کی یوئفی چن نے خواتین بیڈ منٹن کا گولڈمیڈل جیت لیا، قطر کے مرتضی نے ہائی جمپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جمناسٹک میں مردوں کے فلور ایکسر سائز مین اسرائیل نے گولڈ میڈل جیتا۔ ٹینس کے مقابلوں میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں روس کے کیرن خیچانوف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جرمنی نے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور آسٹریلیا نے ہالینڈ کو شکست دے کر مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

تازہ ترین