• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسی نیشن کا عمل بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن مرکزکا دورہ کیا اور ویکسین لگوانے کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کے موقع پر حافظ نعیم الرحمٰننے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت شہریوں پر زبردستی رٹ قائم کرنے کے نام پر ان کی تذلیل کرنے کے بجائے ایس او پیز پر عملددرآمد کروائے،ویکسی نیشن کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے، سندھ حکومت کا زبردستی رٹ قائم کرنا اورلاک ڈائو ن کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں،شہریوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے ویکسی نیشن کے انتظامات محلے کی سطح پر کیے جائیں اور اس کے لیے مساجد کو مرکز بنایا جائے۔

تازہ ترین