کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث انسان مر رہے ہیں اورنیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے، سندھ حکومت کو اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی عزیز ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی اور غیرذمے دارانہ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ معیشت انسانی صحت سے مشروط ہےاگر ملک میں لوگوں کی صحت بہتر ہوگی تو معاشی سرگرمیاں اور معیشت بھی مستحکم ہوگی، اگر کورونا وبا پھیلی اور خدانہ خواستہ بھارت جیسے حالات ہوئے تو ذمہ دار عمران خان ہونگے۔