• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا حکومت سے ٹرن اوور ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

کراچی ( آن لائن ) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت سے ٹرن اوور ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے حکومت سے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوںپر عائد 0 . 75فیصد ٹیکس کو کم کرکے 0 . 25 فیصد کیا جائے تا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بلا تعطل اپنا کاروبار جاری رکھ کر اپنے اپنے لائسنس کی تجدید کراسکیں اور ملک میں تیل کے بحران کے خدشات پیدا نہ ہوں۔ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے اجلاس میں کہا گیا کہ ٹرن اوور ٹیکس میں نصف فیصد کی کمی کرکے آئل مارکیٹنگ کمپنیوںکو ملک میں کاروبار کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین