• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کی طالبہ کو اسکول کے تین اساتذہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا، احتجاجی مہم شروع

رانی پور (نامہ نگار) میٹرک کی طالبہ علیزا حطار اسکول کے تین اساتذہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر احتجاجاً سیاسی بااثروں کے دروازوں پر جا کر احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا ،علیزا حطار نے پی ٹی آئی کے رہنما احمد علی شاہ جیلانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل اسکول کے اساتذہ ندیم، غلام شبیر اور غلام رسول نے جنسی ہراساں کیا میں نے اس عمل کے خلاف زہر پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹروں نے تین دن وینٹی لیٹر پر رکھ کر میری زندگی بچالی مذکورہ اساتذہ کو سیاسی بااثروں کی پشت پناہی حاصل ہے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے بدنامی سے میری زندگی برباد ہو گئی ہے۔

تازہ ترین