• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاغی: ایرانی حکام نے 348 پاکستانی ڈی پورٹ کردیئے

چاغی ( آن لائن ) ایرانی حکام نے 348 پاکستانی ڈی پورٹ کردیئے، ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے یکم اگست کو 348پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کردیا جنکا تعلق پنجاب،سندھ،کے پی،اور آزاد کشمیر سے ہیں پاکستانی سرحدی حکام کے مطابق یہ لوگ غیر قانونی طور پر ایران گئے تھے ایرانی حکام نے اپنی قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد بروز اتوار راہداری گیٹ سے پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کردیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے محکمہ صحت کے مطابق تمام قیدیوں کو اسکرینگ کے عمل سے گزارنے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ بھی لیاجائے گا جب تک رزلٹ نہیں آیا ہے انھیں قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے ٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیٹ کیا جائے گا اور منفی آنے پر انھیں مزید تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید