اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ( ن) نےکنٹونمنٹس انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی قائم کردی ہےجو پیر سے راولپنڈی اور چکلالہ کینٹس کی 20 وارڈوں کے لئے خواہشمند امیدواروں کا انٹرویو کرے گی کمیٹی کی نامزدگی پارٹی سربراہ شہباز شریف ،صوبائی صدر رانا ثناء اللہ اور سیکرٹری سردار اویس لغاری کی منظوری سے دی گئی ہے ،کمیٹی کے کنوینئر شاہد خاقان عباسی ہیں ۔