• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی کشیدگی، چین، بھارت فوجی کمانڈرز کی ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک) چین اور بھارت کے فوجی کمانڈرز کے مابین دونوں ممالک کی باہمی سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی کمانڈرز کے درمیان ملاقات 9 گھنٹے تک جاری رہی، کور کمانڈرز کی سطح پر مذاکرات کا یہ بارہواں دور تھا جس میں انڈین میڈیا کے مطابق فوجی کشیدگی کو کم کرنے پر بات چیت ہوئی۔ 

بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات ہفتے کے روز مشرقی لداخ کے علاقے میں چین کے ساتھ سرحد پر ہوئی۔ 15 جولائی کو تاجکستان میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں فوجی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

پندرہ ماہ قبل چینی افواج کے ہاتھوں بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ممالک نے سرحدوں پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ حکومت سرحدی تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ 

تازہ ترین