• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون ملک فضائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی شروع ، پشاور 27، کراچی میں 8 مسافر آف لوڈ

اسلام آباد،پشاور(نمائندہ جنگ، آئی این پی)اندرون ملک سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی کا اطلاق گزشتہ روزسے ہوگیا، انتظامیہ نےکراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 8 مسافر آف لوڈ کر دئیے گئے۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے کہاہے کہ مسافر کراچی سے اسلام آباد جانا چاہتے تھے۔ ایئرپورٹ منیجر کی زیرنگرانی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جارہے ہیں، اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ 

کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی اندرون ملک جانے والی پروازوں پرلاگو ہے جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔18سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسی نیشن اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی شہری بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ادھرپشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر کورونا ویکسی نشین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 27مسافروں کو حکام نےآف لوڈ کر دیاگیا،مسافر نجی ائیر لائنز سے کراچی جارہے تھے۔

تازہ ترین