• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 113ہوگئی جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں، سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع کامدیش میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ریسکیوحکام کے مطابق رواں ہفتے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 113 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 110افراد ابھی تک لاپتہ اور 34 افراد زخمی ہیں۔ افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان عبدالسمیع زربی کے مطابق دارالحکومت کابل سے 200 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع کامدیش ضلع میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب کے نتیجے میں 170گھر مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین