ملتان ( سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس جامعہ قاسم العلوم کچہری روڑ ملتان میں ہوا ،اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کی،اجلاس کے مہمانان خصوصی جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کے ناظم عمومی جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اور جمعیت علامء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبرچوہدری شہباز احمد گجر تھے اجلاس سے رہنمائوں نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام علماء ،قراء ،ڈاکٹرز،کسان،مزدور اور ہرطبقہ عوام سے تعلق رکھنے والی جماعت ہے۔