• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پورٹ، 200 گاڑیوں،ٹرالرز پر ریفلیکٹرز لگائے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) موبائل ایجوکیشن یونٹ پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ (جولائی) 2021ءمیں 7مرتبہ روڈ شوزوروڈ سیفٹی کیمپس اور8ورکشاپ اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملتان ریجن کی مختلف شاہراہوں پر200گاڑیوں، ٹرالراور ٹریکٹر ٹرالی پر ریفلیکٹرز سٹیکرز لگائے گئے، اس دوران 4900افراد میں روڈ سیفٹی ٹریفک قوانین، کورونا وائرس ،گرین ہائی ویزاورکم عمرڈرائیورز کے موضوعات پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ،پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کی ترویج کے لیےکبیل آپریٹرز کے ذریعے شعور بھی اجاگر کیاگیا۔
تازہ ترین