• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ٹک ٹاک اسٹار جوڑے کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی؟

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جوڑی افرا نواب اور محمد علی خان نے اپنے ہونے والے بچے کی جنس سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

اس ضمن میں افرا نواب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بےبی شاور کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں افرا نواب کے ہمراہ اُن کے شوہر محمد علی خان بھی موجود ہیں جبکہ ٹک ٹاک اسٹار کے ہاتھ میں ایک فوٹو فریم ہے جس پر کارٹون بچے کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے بےبی شاور کا کیک نیلے اور سفید رنگ کا ہے جبکہ مکمل تھیم کا رنگ بھی نیلا ہی ہے۔

افرا نواب نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہونے والی ہے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے مداحوں کو اپنے ہونے والے بچے کی جنس بتاتے ہوئے بےحد خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک کی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ افرا نواب گزشتہ سال محمد علی خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

تازہ ترین