• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل عرصے سے اسکرین پر واپس آنا چاہ رہی تھی: ماہرہ خان

پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے ٹی وی اسکرین پر واپس آنا چاہ رہی تھیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کی مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ٹی وی اسکرین پر اپنی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین پر واپس آنے کا سوچ رہی تھی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے سوچا تھا کہ ایک فلم کروں گی اور ایک ڈرامہ کروں گی لیکن یہ نہیں ہوسکا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اس طویل عرصے کے دوران بہت سی اسکرپٹس پڑھیں اور میں نے اُنہیں کرنا بھی چاہا لیکن میں نہیں کرسکی کیونکہ وہ کام میری قسمت میں نہیں تھا۔‘

ماہرہ خان نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے حوالے سے کہا کہ ’اب، میں یہ ڈرامہ کررہی ہوں جس کے لیے بہت خوش ہوں۔‘

خیال رہے کہ ماہرہ خان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگر اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ماہرہ خان اپنے اگلے پراجیکٹ میں ’مہرین‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان آخری بار 2016ء میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک مشہور ڈرامے ’بن روئے‘ میں نظر آئی تھیں۔

تازہ ترین