ٹھٹھہ سے گرفتاررا کے مبینہ ایجنٹ صدام حسین کو سی ٹی ڈی نے کراچی کی عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ٹھٹھہ سے گرفتاررا کے مبینہ ایجنٹ صدام حسین کو سی ٹی ڈی نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا ۔ ملزم کوالیون ڈبل ای کے تحت 15روز تحویل میں رکھنے کے بعد سی ٹی ڈی گارڈن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف سمندر میں سرگرمیوں اور حساس مقامات کی تصویر لینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزم سے کیماڑی،فشریز،کوسٹ گارڈ،مہران اور فیصل بیس کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں اورملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرتاہے ،عدالت نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو2روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا۔