• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سی ویو پر پھنسا جہاز نکالنے کیلئے15اگست کو آپریشن کی تیاریاں


سی ویو پر پھنسا جہاز نکالنے کیلئے 15اگست کوآپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ذرائع کا بتانا ہے کہ جہاز نکالنے کیلئے سامان سی ویو ساحل پر پہنچا دیا گیا، جہازکو سمندر میں ٹگس جبکہ ساحل پر کرین سے حرکت دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں تقریباً 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے، تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

تازہ ترین