وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں نالوں پر قائم تمام تجاوزات 31 اگست تک گرانے کا حکم دے دیا ۔
شیخ رشید نے اسلام آباد میں نالوں پر قائم تمام تجاوزات 31 اگست تک گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔
اسلام آباد میں حالیہ سیلابی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ اسی سال نالہ لئی کا منصوبہ شروع ہوگا کیونکہ نالہ لئی راولپنڈی کا واحد بڑا مسئلہ ہے جو ابھی تک حل نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا نالہ لئی کے دورہ کے دوران کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سارے نالوں پر لوگوں نے قبضے کیے ہیں، نالہ لئی منصوبے کے افتتاح کی خوشخبری 90 روز کے اندر دیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے، واسا سمیت ریسکیو کیلئے پولیس فوج اور لوکل انتظامیہ موجود ہے۔