• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے نامور ترک شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر عالمی مدد کی اپیل کردی گئی ہے۔

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برکو کراتلی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے مشکل وقت میں اپنے ملک کی مددکرنے کے لیے اقوامِ عالم سے مدد کی اپیل کی ہے۔


ترک اداکارہ ہزال کایانے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پرخصوصی نوٹ شیئر کرتے ہوئے ترکی کی مددکرنے کے لیے اقوامِ عالم سے مدد کی اپیل کی ۔


مشہور ترک سپر ماڈل و اداکار ہاندے ارسل نے بھی اس خصوصی نوٹ کو اپنے انسٹا گرا م اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور دنیا سے اپیل کی ہے کہ ترکی کی مددکریں۔


جبکہ ترک اداکار فرقان اندیچ نےبھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ترکی کی مددکرنے کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کیااور اپیل کی کہ دنیا اس مشکل وقت میں ترکی کی مدد کرے۔

ترک اداکاروں کی جانب سے ترکی کی مدد کرنے کے لیے اپیل کرتے ہوئےلکھا گیا کہ ’ہم ان تمام ممالک سے اپیل کررہےہیں جو ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ ہم کل 112 جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں اورتباہ کاریوں کا سامناہےجسے ہم ابھی تک نہیں روک سکےہیں اور یہ مزید پھیلتی جارہی ہے۔

اس نوٹ میں بتایا گیا کہ ’ہمارے پاس آگ بجھانے کے لیے ضرورت کےمطابق طیارے نہیں ہیں۔ ہم نے 8 افرادکی جانوں ، بہت سے جانوروں اور کئی جنگلات کو کھوچکے ہیں۔‘

اداکاروں نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری مدد کریں!ہمیں فوری طور پر طیاروں کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ ترکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پانچ روز کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترک وزارت جنگلات کے مطابق جنگلات میں 112 مقامات پر لگی آگ میں سے 107 پر قابو پالیا گیا ہے۔

ترکی کے علاوہ روس، یوکرین، ایران اور آزربائیجان کی فائر فائٹرز ٹیمیں بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین