عرب پارلیمانی وفد نے وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات کے دیرپا سیاسی حل کے لئے مذاکرات کو واحد حل سمجھتے ہیں۔
دورے کے دوران عرب پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہیں۔