• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری دورے کیلئے لاس اینجلس مہنگا ترین شہر قرار

کسی بھی طرح سے لگژری دورے اور وہاں موجود فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش کو دیکھتے ہوئے امریکا کا شہر اور خوابوں کی دنیا لاس اینجلس سب سے مہنگا شہر قرار دے دیا گیا۔ 

نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ دنیا بھر میں لگژری رہائش کے لیے دنیا کا سب سے مہنگے شہر میں ایک رات کا قیام 675 امریکی ڈالر ہے جو تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بنتا ہے۔ 

یہ تحقیق صرف فائیو اسٹارز ہوٹلز اور وہاں کے لگژری قیام سے متعلق کی گئی ہے۔ 

اس فہرست میں دنیا کا دوسرا مہنگا ترین شہر فرانسیسی دارالحکومت پیرس ہے جہاں فائیو اسٹار سہولیات سے متعلق ایک رات کے قیام کا خرچہ اندازاً 664 امریکی ڈالر یعنی ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے۔ 

ابتدائی 10 مہنگے ترین شہروں میں 4 امریکی اور 4 اطالوی جبکہ ایک ایک فرانسیسی اور کینیڈین شہر شامل ہے۔ 

اسی طرح فائیو اسٹار سہولیات سے متعلق دنیا کے سستے ترین شہروں کا بھی ڈیٹا جمع کیا گیا، جس کے مطابق بھارتی شہر چنئی دنیا کا سستا ترین شہر ہے۔ 

یہاں ایک رات کا قیام تقریباً 47 ڈالر یعنی ساڑھے 7 ہزار پاکستانی روپے ہے جو لاس اینجلیس سے تقریباً 14 گنا کم ہے۔ 

اسی طرح دوسرے نمبر پر مشترکہ طور پر ملائیشیا کا جوہر باہرو اور  بھارت کا بنگلور ہے۔ 

یہاں ایک رات کے قیام کا خرچہ تقریباً 57 ڈالر یعنی 9 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے۔ 

فائیو اسٹار ہوٹلز کے 10 سستے ترین شہروں میں بھارت کے 7 شہر جبکہ ملائیشیا، فلپائن اور تھائی لینڈ کا ایک ایک شہر شامل ہے۔ 

تازہ ترین