• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکینڈل میں بڑے بڑے نام ہیں، سب کا پول کھول دونگی، جیہانا وسستھ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) راج کندرا فحش ویڈیوز کیس میں ملوث اداکارہ جیہانا وسستھ نے کہا ہے کہ اسکینڈل میں بڑے بڑے نام ہیں سب کا پول کھول دوں گی۔

رپورٹ کے مطابق جیہانا وسستھ کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے ان کا نام کیس سے نکالنے کےلئے 15 لاکھ طلب کئے تھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ یش ٹھاکر اور تنویر ہاشمی نے اپنا نام کیس سے نکلوانے کے لئے ممبئی پولیس کو 8 لاکھ ادا کئے

انہوں نے بتایا کہ خود پولیس کو فحش فلمیں بنانے اور بنوانے والے لڑکوں لڑکیوں کے نام دئیے۔خود معصوم بننے والے گنہگار ہیں اور جو لڑکیاں استحصال کا شکار ہوتی رہی ہیں انہیں ڈر ہے کہ انہیں ہی ملزم بنا دیا جائے گا۔

تازہ ترین