• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات نے فلم میں بےنظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی تصدیق کردی

کراچی (آئی ا ین پی) اداکارہ مہوش حیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ایک بڑا پروجیکٹ ہے جس کو تیار کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ چونکہ میں نے این ڈی اے (نان ڈس کلوژر اگریمینٹ) دستخط کررکھے ہیں اس لیے زیادہ کچھ نہیں بتاسکتی لیکن اتنا ضرور بتادوں کہ فی الحال اس پروجیکٹ کے اسکرپٹ پر کام ہورہا ہے اور جلد ہی یہ پروڈکشن کے مراحل میں داخل ہوگا۔ علاوہ ازیںاداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابقہ بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔

تازہ ترین