• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان فٹنس ٹیسٹ میں ناکام، کنٹریکٹ نہیں ملا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے، فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے پلیئرز کو سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔ فیڈریشن نے 20کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔عمر بھٹہ، مبشر علی، اعجاز احمد،علی شان ابوبکر اے ، تعظیم الحسن اور معین شکیل بی جبکہ وقار ، عبداللہ ، عقیل احمد عمید ستار اور رومان خان سی کیٹگری میں شامل ہیں۔

تازہ ترین