• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرز پروگرام کے تحت پورٹل کا آغاز کررہے ہیں، وسیم نذیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروفیشنل ایکسیلنس گروپ کے چئیرمین انجینئر وسیم نذیر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے گذشتہ دس سال سے پاکستان انجینئرنگ کونسل اپنی بنیادی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی ہے ، ہم کامیاب انجینئرز پروگرام کے تحت پورٹل کا آغاز کررہے ہیں تاکہ ایم ایل ون پراجیکٹ میں بے روزگار انجینئرز کو ہنگامی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے اپنی بنیادی ذمہ داری ادا نہ ہونے کے سبب آج ایک لاکھ سے زائد انجینئر بے روزگار ہیں۔

تازہ ترین