• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرشہری کو گھر دینے کیلئے کوشاں ہیں‘ چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی

اسلام آباد(اے پی پی)نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جنرل(ریٹائرڈ ) انور علی حیدر نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ماحول دوست تعمیرات کے فروغ کی خواہاں ہے ،ہر شہری کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، تعمیرات کے شعبے میں بڑی صنعتوں کی شرکت خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی سی ای ای نمائش کی اختتامی تقریب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ صنعت و تعمیرات کا آپس میں گہرا تعلق ہے ، پچھلے سال کے اوائل میں پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ممکنہ معاشی بحران کا خطرہ تھا لیکن وزیراعطم عمران خان نے دانشمندانہ اور اہم فیصلے کیے اورلاک ڈاؤن نہیں کیا، تعمیراتی صنعتوں کو بحال رکھ کر یومیہ اجرات والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا ، تعمیرات کے شعبے میں آسانیا ں پیدا کیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے ہر ہفتے ہونے والے اجلاس کی وزیراعظم خود صدارت کرتے ہیں جس میں تعمیرات کے شعبے میں حائل مشکلات کا حل ڈھونڈا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے وزیراعظم کی اہم ہدایات ہیں کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ کم لاگت گھروں کی ملک بھر میں تعمیرباآسانی ممکن ہو سکے ، حکومت کی جانب سے ایسی مراعات دی جائیں کہ پرائیویٹ سیکٹرز کو فروغ ملے ،ہاوسنگ فنانس کا ایک ایسا نظام بنایا جائے تاکہ آساںشرائط کے قرض سے ایک فرد گھر کا مالک بن سکے۔ ان تینوں ہدایات پرعمل درآمد اور بڑے پیمانے پر کام شروع ہو چکا ہے ، 46 ارب تک کے قرضے منظور ہو چکے ہیں اور ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین