• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق برطانوی جسٹس سسٹم سپورٹ پروگرام میں ڈیپوٹیشن پر بطور پولیس ایڈوائزر تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے ڈی آئی جی حسین حبیب کے ڈیپوٹیشن میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کر دی گئی ہے، پوسٹل گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری خلیفہ کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وفاقی تعلیم سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سیکرٹریٹ کےگریڈ 19کے ڈپٹی سیکرٹری طاہر پرویز کی خدمات ڈیپوٹیشن پر انڈسٹریز ڈویژن سے سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹوٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں، تقرری کے منتظر آفس مینجمنٹ گروپ کےگریڈ 18 کے احسان الحق سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن اور تقرری کے منتظر آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 ( ایکٹنگ چارج) کے عبداللہ جان سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید