• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی جرائم اور تشدد کی روک تھام کا شرعی فریضہ حکومت اور تمام طبقات پرعائد ہوتا ہے، وفاق المدارس الشیعہ

لاہور(نمائندہ جنگ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ جنسی جرائم ا ور تشدّدکی روک تھام شرعی فریضہ ہے ،جو حکومت سمیت تمام طبقات پر عائد ہوتا ہے۔ میڈیا سے بے پردگی، نامحرم کے اختلاط،بے حیائی کی حوصلہ افزائی کا خاتمہ اور فحش ویب سائٹس کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے،فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دیگر ممالک اگر فحش سائٹس بلاک کر سکتے ہیں تو ہماری حکومت کیوں نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا شادی میں تاخیر بھی مذکورہ جرائم کا اہم عامل ہیں۔اعلیٰ تعلیم اوربرسرِروزگار ہونے تک شادی میں تاخیر درست نہیں۔

تازہ ترین