• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، حملے میں فوجی جوان شہید، 2دہشتگرد بھی ہلاک


غریوم(مانیٹرنگ نیوز)شمالی وزیرستان میںفوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، بعد ازاں شمالی وزیرستان کے علاقے زنگو تئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران2دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مظفر آباد کے رہائشی نائیک غلام مصطفیٰ نے جام شہادت نوش کیا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے زنگو تئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین