• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر اسمبلی، PTI تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب، ارکان 32 ہوگئے

مظفر آباد (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیراسمبلی، PTI تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب،ارکان 32 ہوگئے،علما نشست پر پیر مظہر سعید ، ٹیکنو کریٹ پر رفیق نیئر ،اوورسیز نشست پرچوہدری اقبال کو27،27ووٹ ملے۔تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی علماء و مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز کشمیریز کی تین مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ سردار عتیق اور ،چوہدری یٰسین اور جاوید بڈھانوی نے ووٹ نہیں ڈالا،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے رفیق نیر بیرون ملک مقیم کشمیروں کی سیٹ پر چوہدری اقبال جبکہ علما مشائخ کی سیٹ پر پیر مظہر سعید کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے 27، 27 ووٹ لیے،خواتین کی پانچ نشستوں پر پہلے ہی بلا مقابلہ پی ٹی آئی کی خواتین کامیاب ہوچکی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے پیر مظہر سعید 27 ووٹ لے کر علما و مشائح نشست کے لیے کامیاب قرار پائے ، پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے امیدوار مظہر سعید کے مد مقابل امیدوار مسلم لیگ ن کے صاحبزادہ سلیم چشتی نے 13 جبکہ پیپلز پارٹی کے فضل الرسول طاہر نے 1ووٹ حاصل کیا ، ٹینکوکریٹ کی سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے رفیق نئیر 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ ان کے مدمقابل امیدوار ذولفقار علی نے 14 ووٹ حاصل کیے ۔سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقبال 27 ووٹ لے لر کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل امیدوار حافظ طارق محمود نے 14 ووٹ حاصل کیے۔مخصوص نشستوں کے انتخاب کے لیے 45 میں سے 41 نو منتخب ممبران اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ تین نشستیں حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حاصل کردہ نشستوں کی کل تعداد 32تک پہنچ گئی ۔ پی ٹی آئی نے 25جولائی کو آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں 26نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد گذشتہ روز خواتین کی مخصوص نشستوں پر بلامقابلہ انتخاب مکمل کر لیا گیا۔ خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پی ٹی آئی ، ایک پی پی پی اور ایک پی ایم ایل(ن)نے حاصل کی تھی۔

تازہ ترین