• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ ،حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئےدو چھاپے ، ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مردان ڈویژن افضل خان نیازی کی نگرانی میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہندی کے خاتمے کیلئے دو چھاپوں کے دوران اشرف خان اور داؤد خان سے لاکھوں کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ اشرف پرائز بانڈ تخت بھائی مردان کے نام سے دفتر رکھتا ہے۔جہاں سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی بر آمد کی گئی۔ ملزم داؤد خان پر چھاپہ مارا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، اس نے غیر ملکی کرنسی کے ضوابط ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی کی۔
تازہ ترین