• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفراسٹرکچر کی بہتری ، پبلک کو ریلیف،ون ونڈو آپریشن کی فعالی ترجیحات ہیں، قیصر سلیم

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان جاوید اختر محمود سے نئے تعینات ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ملاقات کی۔ملاقات میں شہر کی تعمیر و ترقی بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاوید اختر محمود نےکہاکہ کمشنر آفس شہر کی ترقی کیلئے ایم ڈی اے کو بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری ، پبلک کو ریلیف،ون ونڈو آپریشن کی فعالی میری ترجیحات ہیں۔اس سے قبل بطور ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرچیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اورڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار سے ملاقات کی، علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء گجر، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمان، ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی و د یگر آفیسران نے بھی ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے ملاقات کی۔
تازہ ترین